01 مارچ ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے ملنے والے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ ایس پی گلشن اقبال تنویر حسین کے مطابق گلستان جوہر بلاک ون کے قریب فٹ پاتھ پر ایک بم ملا تھا جس کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے۔ پولیس کے مطابق بم کا وزن تین کلو تھا اور اس کے ساتھ ایک فیتا لگایا گیا تھا، جس کو جلانے کے ڈیڑھ منٹ کے بعد بم پھٹ جانا تھا۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ بم کس مقصد کے لیے رکھا گیا تھا۔