پاکستان
03 اپریل ، 2012

کراچی میں بجلی کی بندش کا دورانیہ ساڑھے سات گھنٹے تک پہنچ گیا

کراچی میں بجلی کی بندش کا دورانیہ ساڑھے سات گھنٹے تک پہنچ گیا

کراچی… کراچی میں بجلی کی بندش کادورانیہ ساڑھے سات گھنٹے تک پہنچ گیاہے۔ کے ای ایس سی کیترجمان کے مطابق بجلی کی طلب میں اضافے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ بڑھائی گئی ہے۔کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھادیاگیاہے،دن میں تین سے چاربارایک سے دو گھنٹے تک بجلی کی غیراعلانیہ بندش جاری ہے،ترجمان کے ای ایس سی کا کہناہے کہ گرمی کی وجہ سے کراچی میں بجلی کی طلب 22 سو میگاواٹ سے تجاوزکرچکی ہے،بجلی کی کم چوری والے علاقوں میں3گھنٹے جبکہ دیگر علاقوں میں ساڑھے چار سے ساڑھے سات گھنٹے لوڈ شیڈنگ کاشیڈول بنایا گیاہے۔ترجمان نے بتایا کہ کے ای ایس سی نے واٹر بورڈ کی بجلی منقطع نہیں کی واجبات کی عدم ادائیگی پردھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 4 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :