01 مارچ ، 2014
پشاور…تحریک طالبان مہمندایجنسی نے جنگ بندی کے اعلان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تحریک طالبان مہمندایجنسی کے ترجمان عمرخراسانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحریک طالبان کا باقاعدہ حصہ ہیں، تحریک طالبان مہمند ایجنسی جنگ بندی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔