01 مارچ ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف نے فوجی حملے روکنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے فوجی حملے روکنے پر غور شروع کردیا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر خوش ہیں۔ممکن ہے کہ فوجی حملے روکنے کا حکومت بھی اعلان کردے، وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی فوجی حملے روکنے کا کہا ہے۔