01 مارچ ، 2014
کراچی…امتحانی کاپیاں جامعہ کراچی سے باہر آنے کی جیو نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق کمیٹی جامعہ کراچی کے امتحانات کے دوران کاپی باہر آنے کی تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی کے سربراہ ڈین فیکلٹی آف سائنس عابد اظہر ہوں گے جبکہ پروفیسر شکیل خان اور ندیم خان کمیٹی کے اراکین ہوں گے۔ جیو نیوز پر بی کام پرائیویٹ کے امتحانات میں کاپیاں گھر بیٹھے حل کرنے کی خبر نشرکی گئی تھی۔