01 مارچ ، 2014
لاہور…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئین مقدس دستاویز ہے، آج ہمیں تباہ کن ہتھیاروں اور غیر ریاستی عناصر سے خطرات لاحق ہیں۔ لاہور میں ایف سی کالج کی تقریب میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ خوف کے علمبردار تباہی مچارہے ہیں،لوگ روزانہ مارے جا رہے ہیں، ملکی آئین مقدس دستاویز ہے جو جمہوریت، قانون کی عملداری، برداشت، بنیادی حقوق اور سستے انصاف کی اقدار پر مبنی ہے، ان اقدار کو عدم برداشت، انتشار، افراتفری اور قتل و غارت سے سخت خطرہ ہے۔