01 مارچ ، 2014
کراچی…پاکستان براڈکاسٹرزایسوسی ایشن نے شہید صحافی ولی خان بابر کے قاتلوں کی سزا کے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔پاکستان براڈکاسٹرزایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فیصلہ ان صحافیوں کے لیے حوصلہ افزا ہے جو مشکل حالات کے باوجود پیشہ ورانہ ذمے داریاں نبھارہے ہیں۔