01 مارچ ، 2014
پشاور…پشاور ریلوے پولیس کے ایس ایچ او بہادر خان کی ایمان داری کو سلام جس نے لاکھوں روپوں سے بھرا بیگ پایا، مالک کو ڈھونڈ کے لوٹایا، اپنا فرض نبھایا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں کینٹ ریلوے اسٹیشن سے ملنے والے بیگ سے لاکھوں روپے اور قیمتی سامان برآمد ہوا، جو مالک کے حوالے کردیا گیا۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج صبح اسٹیشن سے ایک بیگ ملا جس میں تین لاکھ 80ہزار روپے، 14ہزار یو اے ای درہم، 5 تولے سونا، ایک کیمرہ، پاسپورٹ اور دیگر دستاویز ات تھیں۔ ریلوے انتظامیہ نے دستاویزات پر موجود پتے پر رابطہ کر کے بیگ متعلقہ شخص نادر خان کے حوالے کر دیا۔ نادر خان صبح کراچی سے بذریعہ خیبر میل ون پشاور پہنچا تھا۔