پاکستان
01 مارچ ، 2014

بلوچستان کے ضلع واشک میں کارروائی، 10 حملہ آور ہلاک

بلوچستان کے ضلع واشک میں کارروائی، 10 حملہ آور ہلاک

کوئٹہ…بلوچستان کے ضلع واشک اور ڈیرہ بگٹی میں مختلف کارروائیوں کے دوران 10 حملہ آور مارے گئے جبکہ 3 ایف سی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے، فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ و باورد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بلوچستان کے طول وعرض میں آج کا دن امن و امان کے حوالے سے خوشگوار نہیں رہا۔ کوئٹہ کے سریاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز نے ایک مکان پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والا دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ضلع واشک میں گشت کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے۔ ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں سیکیورٹی فورسز نے گیس پائپ لائنوں کو اڑانے کے الزام میں 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ درینجن اور رستم بازار میں فائرنگ کے تبادلے میں 10مشتبہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے تربت میں سرچ آپریشن کے دوران 3 ایرانیوں سمیت 9 غیرملکیوں مغویوں کو بازیاب کرایا۔

مزید خبریں :