پاکستان
01 مارچ ، 2014

شہید صحافت قتل کیس کا فیصلہ آنا بارش کا پہلا قطرہ بن گیا

شہید صحافت قتل کیس کا فیصلہ آنا بارش کا پہلا قطرہ بن گیا

کراچی…ولی بابر شہادت کے بعد بھی قوم کے لیے امید کی خبر لائے ہیں ۔شہید صحافت قتل کیس کا فیصلہ آجانا ہی ملک میں انصاف کے پیاسوں کے لیے بارش کاپہلا قطرہ بن گیا ہے اور ایسے لگتا ہے کہ خزاں کی پت جھڑ کے بعد اب موسم بہار آنے کو ہے۔ ہم جان سے جائیں گے تبھی بات بنے گی ، تم سے تو کوئی راہ نکالی نہیں جاتی ۔ شہید صحافت ولی بابر جان سے جاکر بھی قوم کے کام آگئے ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی صحافی کے قتل میں ملوث مجرموں کو سزا ملی ہے ۔ سزا کا یہ فیصلہ ہی امید کے نئے چراغ روشن کررہا ہے ، نئے موسموں کی نوید سنار ہاہے۔ ولی بابر قتل کیس کا فیصلہ آنے والے دنوں میں موسم بہار کے رنگ بکھیرنے کی خبر دے رہا ہے، جہاں سب کے لیے انصاف ہوگا، جہاں سب کو امن ملے گا، جہاں سب بے فکر رہیں گے، صحافت کے میدانوں سے زندگی کے جھمیلوں تک، ولی بابر قتل کیس کے فیصلے نے امید کی لو روشن کردی ہے۔

مزید خبریں :