پاکستان
02 مارچ ، 2014

لاہور: خواجہ سراوٴں کا اپنے مطالبات کے لیے انوکھامظاہرہ

لاہور: خواجہ سراوٴں کا اپنے مطالبات کے لیے انوکھامظاہرہ

لاہور…لاہور میں خواجہ سراوٴں نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے پریس کلب کے باہر انوکھا مظاہرہ کیا ،اپنے مخصوص انداز میں اٹھلاتے لہراتے وہاں کھڑی پولیس وین اورنجی گاڑیوں پر چڑھ گئے۔لبوں پہ ہزاروں شکوے لیے کئی خواجہ سرا آن اکٹھے ہوئے لاہور پریس کلب کے سامنے،اپنے ساتھ امتیازی سلوک پرآج کچھ زیادہ ہی دل گرفتہ ،احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دی ۔تالیاں بجاتے ہوئے سڑک کے اطراف کھڑی پولیس وین اور دیگر گاڑیوں پر چڑھ گئے ،تالیاں بجائیں اور وایتی سینہ کوبی بھی کی۔جینڈر انٹر ایکٹیو الائنس کی جانب سے ترتیب دیے گئے مظاہرے میں اپنے مطالبات کے لیے نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے روزگار اور ملازمتیں دینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں شریک خواجہ سراوٴں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وفاقی محتسب سے اپیل کی کہ ناانصافی اور ناروا سلوک کا نوٹس لیا جائے ۔

مزید خبریں :