02 مارچ ، 2014
کراچی…کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران 24 یونین کونسلوں میں دفعہ 144کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران آج کراچی کی 24 یونین کونسلوں میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق صبح 8 بجے سے شام 6بجے تک ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران آج شہر کی 24 یونین کونسلوں میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔ جن یونین کونسلوں میں پابندی عائد کی گئی ہے ان میں گڈاپ ٹاوٴن کی یوسی 4 گجرو، یوسی 5 سنوگل، یوسی 8 منگھوپیر ، گلشن اقبال کی یوسی 10 پہلوان گوٹھ، یوسی 11 میٹروول، یوسی 12 گلزارہجری، یوسی 13 صفورا گوٹھ، بلدیہ ٹاوٴن کی یوسی 1 گلشن غازی، یوسی 2 اتحاد ٹاوٴن، یوسی 3 اسلام نگر، یوسی 4 نال آبادی ،اورنگی ٹاوٴن کی یوسی 1 مومن آباد، یوسی 13 بلوچ گوٹھ، یوسی 2 ہریانہ کالونی ،سائٹ ٹاوٴن کی یوسی7 بنارس، یوسی 8 قصبہ کالونی، یوسی 9 اسلامیہ کالونی ،بن قاسم ٹاوٴن کی یوسی 2 ریڑھی گوٹھ، یوسی 3 بھینس کالونی، یوسی 4 قائد آباد ،لانڈھی ٹاوٴن کی یوسی 1 مظفرآباد، یوسی 2 مسلم آباد صدر ٹاوٴن کی یوسی 9 سول لائن اور گلبرگ ٹاوٴن کی یوسی 8 شفیق محل شامل ہیں۔