پاکستان
02 مارچ ، 2014

طالبان کی جنگ بندی کی پیشکش کا جائزہ لیا جارہا ہے،وزیراطلاعات

طالبان کی جنگ بندی کی پیشکش کا جائزہ لیا جارہا ہے،وزیراطلاعات

کراچی…وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش پر حکومت اپنی مذاکراتی کمیٹی سے رائے لے گی ،جس کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی پیشکش کا جائزہ لیا جارہا ہے ، حکومت کی جانب سے کسی ردعمل سے پہلے مذاکراتی کمیٹی سے رائے لی جائے گی۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اس عمل میں تھوڑا وقت درکار ہوگا جس کے بعد جواب دیا جائے گا اوراس وقت تک پہلے جیسی صورتحال رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جواب دینے میں زیادہ تاخیر نہیں کرے گی۔

مزید خبریں :