کھیل
02 مارچ ، 2014

ایشیا کپ،پاکستان کی بھارت کے خلاف ایک وکٹ سے یادگار فتح

ایشیا کپ،پاکستان کی بھارت کے خلاف ایک وکٹ سے یادگار فتح

ڈھاکا…پاکستان نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دیکر ایونٹ میں یقینی طورپر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔میچ کے آخری لمحات میں شاہد آفریدی کی جارحانہ اور یادگار بیٹنگ نے پاکستان کی کامیابی کوممکن بنایا، شاہد آفریدی نے لگاتار دو چھکے مارکر بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی اننگز کا آغاز تو اچھا تھا۔لیکن دونوں اوپنرز کے آوٹ ہوتے ہی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔شرجیل خان 25،احمد شہزاد 42،مصباح الحق 1،اور عمر اکمل 4 رنز بناکر آوٹ ہوئے،نائب کپتان محمد حفیظ اور صہیب مقصود نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 87 رنز جوڑ کر اننگز کو سنبھالا دیا۔محمد حفیظ 75 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔اگلے ہی اوور میں صہیب مقصود 38 رنز بناکر واپس پویلین لوٹ گئے۔شاہد آفریدی اور عمر گل نے اس موقع پر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کا اسکور 235 تک پہنچا دیا۔عمر گل 12،محمد طلحہ 0،اور سعید اجمل بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے،لیکن شاہد آفریدی دوسرے اینڈ سے ڈٹے رہے،انہوں نے 18 گیندوں پر 32 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید خبریں :