02 مارچ ، 2014
ڈھاکا …پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ایشیا کپ میچ میں دھواں دھار بیٹنگ کرنے والے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ آخری اووربہت اچھاکھیلا،مجھے اسکی بہت خوشی ہے کہ ہم میچ جیت گئے ،پھر ہم نے بھارت کیخلاف اہم میچ جیتاہے۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم ایک یونٹ بن کھیلی،اسی وجہ سے کامیابی ملی۔