پاکستان
03 مارچ ، 2014

اسلام آباد: ایف ایٹ کچہری میں شدید فائرنگ،4 افراد زخمی

اسلام آباد: ایف ایٹ کچہری میں شدید فائرنگ،4 افراد زخمی

اسلام آباد…اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم شبہہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ دو گروپوں میں تصادم یا پیشی کیلئے آنے والے ملزمان کو چھڑانے کیلئے کاروائی ہوسکتی ہے۔ پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی جارہی ہے، فائرنگ کے بعد کچہری میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے وکلاء کے چیمبرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


مزید خبریں :