03 مارچ ، 2014
اسلام آباد…اسلام آباد کی ایف ایف کچہری میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور12 زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ، جس سے کچہری میں بھگ دڑ مچ گئی، گولیاں لگنے سے چار افراد ہوگئے۔ اس موقع پر پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔شبہ ظاہر کیا جارہاہے کہ دو مسلح افراد کچہری کے اندر موجود ہیں جنہوں نے فائرنگ کرکے لوگوں کو نشانہ بنایا، مسلح ملزمان کے پاس ہینڈ گرینیڈ بھی ہیں۔فوری طور پر فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔