پاکستان
04 مارچ ، 2014

طالبان کی جنگ بندی کے اعلان پر حکومت کمیٹی کا مشاورتی اجلاس آج ہوگا

 طالبان کی جنگ بندی کے اعلان پر حکومت کمیٹی کا مشاورتی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد…طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ طالبان کی جنگ بندی کے اعلان پر مشاورتی اجلاس آج ہوگا جس میں آئندہ مذاکراتی حکمت عملی پر بھی غور کیاجائے گا۔ جیونیوز سے گفتگو کر تے ہوئے حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی کا کہناتھاکہ اجلاس میں طالبان کی جانب سے فائر بندی کے اعلان پر کمیٹی ارکان مشاورت کریں گے۔ عرفان صدیقی نے بتایاکہ حکومتی کمیٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد ان کی وزیر اعظم سے ملاقات کا امکان ہے جس میں کمیٹی کی جانب سے آئندہ مذاکراتی حکمت عملی کے لائحہ عمل پر بریفننگ دی جائیگی۔

مزید خبریں :