پاکستان
04 مارچ ، 2014

راجن پور:کوچ اور ٹرک میں ٹکر2 افراد جاں بحق 13زخمی

راجن پور:کوچ اور ٹرک میں ٹکر2 افراد جاں بحق 13زخمی

راجن پور…راجن پور کے قریب کوچ اور ٹرک میں ٹکر سے دو افراد جاں بحق اور 13زخمی ہوگئے ،چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے شاہ والی کے قریب پیش آیا۔ پشاور سے کراچی جانیوالی مسافر بس اور ٹرک میں ٹکر میں 15مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تحصیل اسپتال روجھان منتقل کیا گیا، جہاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں میں چار افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید خبریں :