پاکستان
04 مارچ ، 2014

پا کستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری اور قریبی رابطے ہیں، امریکا

پا کستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری اور قریبی رابطے ہیں، امریکا

واشنگٹن…امریکا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی حکومت کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری جاری رکھی ہوئی ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے عمران خان کے گزشتہ روز دیے گئے بیان کے رد عمل میں کہا کہ امریکا خطے کو پر امن اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ پاکستانی حکومت کے ساتھ حالیہ اسٹریٹیجک مذاکرات اور رابطے اس کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ جان کیری پچھلے سال پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں، جان کیری دوبارہ پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں ۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ثبوت آپ کے سامنے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کے پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے ہیں۔

مزید خبریں :