04 مارچ ، 2014
اسلام آباد…پرویز مشرف غداری کیس میں آج کوئی کارروائی نہ ہو سکی، استغاثہ اور وکلاء صفائی کے باہمی موقف اپنایا کہ گزشتہ روز ایف ایٹ کچہری میں واقعہ ہوگیا، وہ آج پیش نہیں ہو سکتے۔خصوصی عدالت میں آج پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت ہونا تھا تاہم ججز کے آنے سے پہلے ہی استغاثہ اور وکلاء صفائی نے رجسٹرار سے ملاقات کی اور موقف اختیار کیا کہ گزشتہ روز ایف ایٹ میں واقعہ پیش آیا، وہ آج پیش نہیں ہو سکتے ، اس پر خصوصی عدالت کے رجسٹرار عبدالغنی سومرو نے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔بعد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا کہ فوج کے سابق سربراہ پرویز مشرف کو سیکورٹی خطرات ہیں، ان حالات میں انہیں کسی صورت عدالت پیش نہیں کیا جائے گا، طالبان نے ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا،پھر اس واقعہ کے پیچھے کون ہے، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی کارکردگی افسوسناک ہے، وہ استعفیٰ دے دیں۔