04 مارچ ، 2014
لاہور…وزیر اعلی ٰ پنجاب نے جھنگ کے ضمنی الیکشن کے موقع پر ہوائی فائرنگ کا سخت نوٹس لیا ہے۔ لاہورسے جاری ہینڈآوٴٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت جاری کی ہے جھنگ میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ 81میں ضمنی الیکشن کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس حکام سے بھی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔