پاکستان
04 مارچ ، 2014

ناگن چورنگی واقعہ ،ملزم رینجرز اہلکار کی ضمانت منظور

ناگن چورنگی واقعہ ،ملزم  رینجرز اہلکار کی ضمانت منظور

کراچی…ناگن چورنگی پر نوجوان کی ہلاکت میں ملوث رینجرز اہلکار نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بیان قلمبند کرادیا، ناگن چورنگی پررینجرزکی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے کی سماعت ہو ئی،ذرائع کے مطابق رینجرزاہلکار نے بیان ریکارڈ کر ایا ہے کہ ایک شخص عورت کو گھسیٹ کرکالے رنگ کی گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کررہا ہے، میری وارننگ کے باوجود وہ شخص باز نہ آیا،جس کے بعد احتیاط کے طورپر اس شخص کے پاوٴں کا نشانہ لیکرفائرکیا، گولی کہیں اورجالگی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم اہلکار کی ضمانت منظور کر لی،ملزم رینجرز اہلکار کونیوکراچی پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

مزید خبریں :