04 مارچ ، 2014
اسلام آباد…آئی جی اسلام آباد سکندر حیات نے کہا ہے کہ ابھی تک کی تحقیقات کے مطابق گزشتہ روز دو ہی حملہ آور تھے،حملہ آوروں نے کلاشنکوف اور ہینڈ گرنیڈ استعمال کئے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے سکندر حیات کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے حملے میں آدھے افراد فائرنگ جبکہ آدھے بم دھماکے سے ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایٹ کچہری کی چار دیواری کر کے چار انٹری پوائنٹ رکھے جائیں گے،چار واک تھرو گیٹ اور 16 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔