04 مارچ ، 2014
اسلام آباد…امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد کچہری حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات میں مدد دینے کی پیش کش کی ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد کچہری سانحے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس سفاکانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے، معصوم شہریوں پر حملہ کرکے دہشت گرد انسانی زندگی کی نا قدری جاری رکھے ہوئے ہیں، امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے اور اسلام آباد سانحے کی تحقیقات میں مدد دینے کو تیار ہیں۔