05 مارچ ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ چوکی پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ماراگیا۔ ایس پی اورنگی ٹاوٴن ملک احسان کے مطابق کٹی پہاڑی کے قریب واقع پولیس اور رینجرز کی مشترکہ چوکی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ پولیس ورینجرز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔