05 مارچ ، 2014
تھر…صحرائے تھرمیں قحط سالی کے باعث غذائی قلت پیداہوگئی ہے، خوراک کی کمی سے ایک ماہ کے دوران صرف مٹھی کے سرکاری اسپتال میں 32بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ صحرائے تھر میں قحط سالی کی وجہ سے مویشیوں کے بعداب انسان بھی غذائی قلت کا شکارہورہے ہیں، بالخصوص نومولود اور شیرخوار بچے بری طرح متاثرہوئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھر پارکر ڈاکٹر عبدالجلیل بھرگڑی نے جیو نیوز کو بتایا کہ گزشتہ ماہ مٹھی اسپتال میں 32بچے موت کے منہ میں چلے گئے، ان میں زیادہ تر غذائی قلت کا شکار تھے جبکہ ضلع کے دیگر سرکاری و نجی اسپتالوں میں ہونے والی اموات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔ ان کہنا تھا کہ تھر میں قحط سالی کی صورتحال سے غذائی قلت پیدا ہو ئی ہے جو حاملہ خواتین اور نومولود بچوں پہ اثر انداز ہورہی ہے۔اگراس طرف فوری توجہ نہ دی گئی تو انسانی المیہ جنم لے سکتاہے۔