پاکستان
05 مارچ ، 2014

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں دو روز سے برف باری

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں دو روز سے برف باری

کراچی … گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں دو روز سے برف باری جاری ہے جس سے میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان کے علاقوں دیامر ، غذر اوراستور میں ہر شے برف سے ڈھکی ہوئی ہے اور دو روز سے برف روئی کے گالوں کی طرح برس رہی ہے۔ برف باری سے میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ سندھ اور پنجاب کے بعض شہروں میں سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے، تاہم خیبر پختونخوا اوربلوچستان کے شمالی علاقوں میں ٹھنڈ برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹو ں کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیراور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :