پاکستان
03 اپریل ، 2012

ڈاکٹرعاصم کے انتظار میں پی آئی اے کی پروازکوڈیڑھ گھنٹہ تاخیر

کراچی…وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے انتظار میں پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی ، وزیر پیٹرولیم کے انتظار میں کھڑا طیارہ ایندھن اور مسافر کوفت میں اپنا خون جلاتے رہے۔ایرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 کو صبح 10 بجے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہونا تھا۔پہلے مسافروں کوبتایاگیا کہ طیارے میں فنی خرابی ہے لیکن جلد ہی مسافروں کوطیارے میں سوار کرادیا گیا۔طویل انتظار کے بعدکپتان نے مسافروں کوآگاہ کیا کہ اس پرواز کا ایک مسافر کھو گیا ہے اسے چھوڑ کر روانہ نہیں ہو سکتے۔ تقریباڈیڑھ گھنٹے بعد کھویا ہوا مسافر مسکراتا ہوا طیارے میں داخل ہوا تو دیگر مسافروں کوپتاچلاکہ یہ صاحب وفاقی وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین ہیں۔

مزید خبریں :