05 مارچ ، 2014
اسلام آباد…ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سویڈن میں تعینات سفیر سجاد کامران اور کمرشل اتاشی عائشہ مخدوم کو واپس بلا نے کا حکم دے دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سویڈن میں تعینات سفیر سجاد کامران اور کمرشل اتاشی عائشہ مخدوم کیخلاف شکایات ملی تھیں،جس پر وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکریٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے انکوائری کی۔ انکوائری کے نتائج سامنے آنے پر دونوں افسران کو واپس بلالیا گیاہے۔