پاکستان
05 مارچ ، 2014

کراچی:ملازم کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کاحکم

کراچی:ملازم کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کاحکم

کراچی…کراچی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ملازم کے قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم ذوالفقار کو سزائے موت جبکہ تین شریک مجرموں کو سات،سات سال قید کی سزا سنادی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ا یسٹ ارشد نور خان نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔مجرم ذوالفقار پر7 جون 2010ء کو بہادرآباد کی حدود میں واقع اپنے گھریلو ملازم لال محمد کو دیگر شریک مجرموں کی مدد سے قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔عدالت نے شواہد کی روشنی میں مجرم ذوالفقار کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانے اور عدم ادئیگی پر پانچ سال قید کی سزا سنائی جبکہ شریک مجرموں عبدالرحیم ،ہر چند اور گھوسیال کو سات سات سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔تینوں شریک مجرم ضمانت پر تھے جنہیں سزا ملنے پر گرفتار کر کے جیل بھیج دیاگیا۔

مزید خبریں :