پاکستان
05 مارچ ، 2014

کراچی میں آپریشن،دو سو سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا

کراچی میں آپریشن،دو سو سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا

کراچی…کراچی میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کے دوران پولیس کے 171 جوان شہید ہوئے جبکہ پانچ ماہ کے دوران 40 سے زائد پولیس افسران و اہلکار شہید ہوئے ہیں، قانون کی بالادستی کیلئے یہ جنگ ابھی جاری ہے،کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کئی دہائیوں سے جرائم پیشہ افراد کے نشانے پر ہیں۔ 2013 میں شہر میں تقریباً دو ہزار آٹھ سو افراد دہشتگردوں کا نشانہ بنے۔ سال2014 کے ابتداء بھی کچھ اچھی نہیں اور اب تک 40 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔سپریم کورٹ کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے ستمبر2013 تک 117 پولیس اہلکار شہید ہوئے، جبکہ ستمبر 2013 سے فروری 2014 تک 94پولیس افسران و اہلکاروں کو قتل کیاجاچکا ہے جبکہ قانون نافذ کرنیوالے مسلسل دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں۔ کراچی شہر میں ٹارگٹد آپریشن جاری ہے جرائم پیشہ عناصر گرفتار بھی ہورہے ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ پولیس کو جدید ہتھیاروں،بلٹ پروف جیکٹس اور بکتربند گاڑیا ں فراہم کی جا ئیں اور جن افسران کی زندگی کو خطرات ہیں انھیں ممکنہ سکیورٹی فراہم کی جائے۔قانون نافذ کرنے والوں اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردوں سے ہر گز خوفزدہ نہیں اورساتھیوں کی شہادت کے باوجود ان کے حوصلے بلند ہیں۔

مزید خبریں :