پاکستان
05 مارچ ، 2014

سانحہ کچہری اسلام آباد کی تحقیقات ،عینی شاہد کا بیان ریکارڈ

سانحہ کچہری اسلام آباد کی تحقیقات ،عینی شاہد کا بیان ریکارڈ

اسلام آباد…سانحہ اسلام آباد کچہری کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایک عینی شاہد کا بیان ریکارڈ کر لیا۔ آئی جی پولیس سکندر حیات نے کہا ہے کہ کیس میں پیش رفت ہوئی ہے تاہم لال مسجد یا غازی فورس کو شامل تفتیش نہیں کیا گیا، 2خود کش حملہ آوروں کے سر ملے ہیں جو قابل شناخت نہیں۔مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے تحقیقات آج بھی جارہی رکھیں اورآئی جی اسلام آباد سکندر حیات اور ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے جائے وقوع کا آج بھی جائزہ لیا اورسانحہ ایف ایٹ کچہری کے ایک زخمی اسداللہ خان کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے راجا جواد عباس کے چیمبر میں لایا گیا۔ آئی جی پولیس سکندر حیات نے ایف ایٹ کچہری کا دورہ کیا اور سیشن جج راجا جواد عباس سے ملاقات کی۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی پولیس سکندر حیات کا کہنا تھا کہ کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم وہ ابھی میڈیاکو نہیں بتا سکتے۔لال مسجد یا غازی فورس کو شامل تفتیش نہیں کیا گیا، کسی بھی طرف اشارہ جاتا ہوا تواسے شامل تفتیش کیا جائے گا۔آئی جی پولیس کہنا ہے کہ 2خود کش حملہ آور وں کے سر ملے ہیں جو قابل شناخت نہیں۔اسلام آباد کچہری کی سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور واک تھرو گیٹ لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔کچہری میں 4سے پ5 انٹری پوائنٹ رکھے جائیں گے، چیف کمشنر جواد پال نے سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا ہے کچہری کی سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے وکلاء اور تاجروں سے بھی تجاویز لیں گے۔

مزید خبریں :