پاکستان
21 جنوری ، 2012

بارشوں کا سلسلہ کل سے بالائی علاقوں تک پھیل جائیگا،محکمہ موسمیات

بارشوں کا سلسلہ کل سے بالائی علاقوں تک پھیل جائیگا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد … بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج رات مزیدبارش کے بعد یہ سلسلہ کل سے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا۔ مری، گلیات اور کشمیر میں اگلے 2 روز کے دوران مزید برف باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پسنی میں 42 ملی میٹر، جیوانی 15 اور گوادر میں 9 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقے آج بھی شدید سردی کی لپیٹ میں رہے، کالام منفی 15 کے ساتھ سرد ترین مقام رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت اس طرح رہے۔ پارا چنار، اسکردو، استور میں منفی 11 ، گوپس منفی 10 ، کوئٹہ منفی 7،مری منفی 4 ، اسلام آباد منفی 1، لاہور اور پشاور میں 1 جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اگلے چوبیس گھنٹوں میں بالائی پنجاب، ڈیرہ غازی خان ڈویژن ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :