پاکستان
21 جنوری ، 2012

وفاقی حکومت منصور اعجاز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریگی، اٹارنی جنرل

وفاقی حکومت منصور اعجاز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریگی، اٹارنی جنرل

اسلام آباد … اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے کہا ہے کہ میمو تحقیقاتی کمیشن کے حکم کے تحت وفاقی حکومت منصور اعجاز کو پاکستان آنے پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ مولوی انوار الحق نے جیو نیوز کے نمائندہ خصوصی عبدالقیوم صدیقی کو بتایاہے کہ منصور اعجاز کی سیکیورٹی کے حوالے سے آج ایک اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام شریک ہوئے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ سول ایڈ کے لئے فوج کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں کیوں کہ فوج بھی وفاقی حکومت کا ہی ادارہ ہے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ انہیں منصور اعجاز کو سیکیورٹی مہیا کرنے کے بارے میں اکرم شیخ کاخط موصول ہو گیا ہے اور وہ اس سلسلے میں ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ سیکیورٹی اقدامات کی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔

مزید خبریں :