پاکستان
21 جنوری ، 2012

غیرملکی باشندوں کی بازیابی کیلئے چھ رکنی ٹیم قائم

غیرملکی باشندوں کی بازیابی کیلئے چھ رکنی ٹیم قائم

لاہور … آئی جی پنجاب پولیس جاوید اقبال نے ملتان سے اغواء کئے گئے 2 غیر ملکی باشندوں کی بازیابی کے لئے 6 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہائی پروفائل کیس کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی سربراہی میں ایس ایس پی ملتان اظہر اکرم کے سپرد کی ہے۔ کمیٹی کے ارکان میں ایس پی، سی ٹی ڈی ملتان کرامت اللہ ملک، ایس پی انویسٹی گیشن لیاقت چیمہ، ایس پی کینٹ شہزاد آصف اور ایس پی اسپشل برانچ قیوم قیصرانی شامل ہیں۔ کمیٹی اپنی رپورٹ جلد آئی جی پیش کردے گی۔

مزید خبریں :