04 اپریل ، 2012
اناپولس ... امریکا میں صدارتی امیدوار بننے کے ری پبلکن خواہشمندوں میں سے ایک کاانتخاب کرنے کے لیے ریاست میری لینڈ میں ووٹنگ جاری ہے۔تاہم خواتین کی اکثریت ری پبلکنزکے بجائے ا وباماکوپسندکرتی ہے۔6نومبرکوہونیوالے صدارتی انتخابات میں صدراوباما کاحریف تلا ش کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔صدارتی امیدواربننے کے ری پبلکن خواہشمندوں میں سے مٹ رومنی کی پوزیشن اس ریاست میں بھی زیادہ مضبوط ہے۔تاہم سروے کے مطابق خواتین کی اکثریت مٹ رومنی سمیت تمام ری پبلکن امیدواروں پر صدراوباما کوفوقیت دیگی۔اور توقع ہے کہ وہ دوبارہ صدربننے میں کامیاب ہوجائیں گے۔