دنیا
04 اپریل ، 2012

فرانس : صدارتی انتخابات میں بائیں بازوکے امیدوار کوسبقت،سروے

پیرس ... فرانس میں رواں ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں جتنے لوگ دائیں بازکی امیدوار کے حامی ہیں۔ اس سے زیادہ حمایت بائیں بازوکے امیدوارکو حاصل ہے۔انتہائی بائیں بازوکے امیدوار مع لائن شوں سے متعلق یہ بات سروے میں سامنے آئی ہے۔جس کے مطابق مع لائن شوں کو15جبکہ دائیں بازوکی امیدوارلاپن کو14فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔مع لائن شوں کاکہناہے کہ اقتدارملاتو وہ دس لاکھ یورو سے زائدسالانہ آمدنی والوں پر75فیصدٹیکس لگائیں گے تاکہ امیرغریب کافرق مٹ سکے۔تاہم 22اپریل کوہونیوالے صدارتی انتخابات میں سوشلسٹ امیدوارفرانسوآ اولوند اور دوبارہ انتخاب لڑنے والے صدرسارکوزی کے درمیان کانٹے کامقابلہ متوقع ہے۔

مزید خبریں :