09 مارچ ، 2014
کراچی…کراچی میں سپرہائی وے پر دنبہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔سپرہائی وے پر دنبہ گوٹھ کے قریب گاڑی اور رکشے میں تصادم ہو،جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ایدھی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 2 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے سپرہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب واقع اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔