09 مارچ ، 2014
تھرپارکر…تھرپارکر کے دیہی علاقوں کے متاثرین کو گندم کی فراہمی شروع نہ ہوسکی۔ وزیروں اور مشیروں کے دورے شہری علاقوں تک محدود ہوکر رہے گئے۔صحرائے تھرمیں خشک سالی کے باعث سنگین ہوتی صورتحال پرقابو پانے کے لئے تاحال اقدامات نہ ہوسکے۔ حکومت اور مختلف اداروں اور تنظیموں کی جانب سے کی جانے والی امدادی کارروائیاں مٹھی شہر تک محدود تک ہوکر رہ گئی ہیں۔ اس وقت اصل مسائل دیہی علاقوں کے لوگوں کو درپیش ہیں جہاں کوئی امدادی ٹیم نہیں پہنچ سکی ہے، جبکہ ضلع کے دیگر بڑے شہروں اسلام کوٹ، ڈیپلو، چھاچھرو، نگر پارکر سمیت دیگر قصبوں سمیت کسی دیہات میں اب تک نہ کوئی میڈیکل کیمپ ہے اور نہ کوئی گشتی ٹیم یہاں پہنچ پائی ہے۔تھر میں خشک سالی اور حکومتی بے حسی نے مشکلات کو اس قدر بڑھادیا ہے کہ متاثرہ افراد شہروں کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں۔