09 مارچ ، 2014
جیکب آباد…جیکب آباد کے مولاداد محلے میں زمین کا تنازعہ حل کرنے کے لئے بلائے گئے جرگے میں مخالفین کی فائرنگ سے 5افراد ہلاک اور5زخمی ہوگئے ہیں۔محلہ مولا داد میں زمین کا معاملہ نمٹانے کے لیے جرگہ منعقد کیا جارہا تھا کہ جرگے میں معاملات طے نہ ہونے کے باعث دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔اسی دوران ایک فریق کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی گئی۔ جس سے5افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ سے جرگے کے سربراہ سردار نورالرحمان بھی زخمی ہوئے ہیں جو صوبائی وزیر میرممتاز جکھرانی اور ایم این اے میراعجاز خان جکھرانی کے رشتے دار ہیں۔ پولیس علاقے میں پہنچ کر صورتحال کنٹرول کرنے کی کوششیں شروع کردیں۔