21 جنوری ، 2012
اسلام آباد … آل پاکستان مسلم لیگ کے نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ راشد قریشی نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی 27سے 30جنوری کے درمیان وطن واپسی کا شیڈول برقرار ہے، وہ گرفتاری کے خوف سے پروگرام تبدیل نہیں کریں گے۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راشد قریشی کا کہنا تھا کہ ان کی جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے بات بھی ہوئی ہے، 25جنوری کو دبئی میں ہونے والے اجلاس میں پرویز مشرف کی وطن واپسی کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانونی ماہرین کی رائے میں بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو ملوث کرنا انتہائی غلط ہوگا جبکہ نواب اکبر بگٹی نے خود غار میں دھماکا کیا تھا۔