10 مارچ ، 2014
کراچی…کراچی میں پولیس مقابلے کے بعد 6ملزم ندی میں کود گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق لسبیلہ پل پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 3موٹر سائیکل پر سوار 6افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزم موٹرسائیکلیں چھوڑکر لسبیلہ پل سے ندی میں کود گئے۔ پولیس کی مزید نفری کوطلب کرکے ملزموں کو تلاش کیا جارہا ہے۔