پاکستان
10 مارچ ، 2014

لاہور:جوہر ٹاوٴن میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

لاہور:جوہر ٹاوٴن میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

لاہور…لاہور کے علاقہ جوہر ٹاوٴن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3ڈاکو ہلاک ہو گئے اور ہمیشہ کی طرح پولیس اہلکاروں کو خراش تک نہیں آئی۔پولیس کے مطابق جوہر ٹاوٴن کمرشل مارکیٹ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار 3مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے تینوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جن میں سے ایک کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے جو مالی پورہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔پولیس نے ڈاکووٴں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

مزید خبریں :