پاکستان
10 مارچ ، 2014

کراچی:سپرہائی وے اورلیاری ایکسپریس وے سے 2لڑکیوں کی لاشیں برآمد

کراچی:سپرہائی وے اورلیاری ایکسپریس وے سے 2لڑکیوں کی لاشیں برآمد

کراچی…صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں دو خواتین کی لاشیں ملیں۔ دونوں خواتین کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا،پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے لیاری ایکسپریس وے کے قریب سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی ہے جبکہ سپر ہائی وے سبزی منڈی کے قریب جھاڑیوں سے بھی ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق دونوں خواتین کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ دونوں خواتین نے جینز کی پینٹ اور شرٹ پہنی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :