10 مارچ ، 2014
اسلام آباد… وزیر اعظم بھی آج تھر پہنچیں گے ،اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں مٹھی میں تمام دکانیں، کاروباری مراکز اور ہوٹلز بند کرادیے گئے ہیں ،سڑکوں کی صفائی کی گئی ہے ،پولیس اور سیکیورٹی ادارے متحرک ہیں،سول اسپتال مٹھی کا مرکزی گیٹ بند کرکے مریضوں کو داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے ۔پروگرام کے مطابق وزیر اعظم دوپہر کو مٹھی پہنچ کر آرمی میڈیکل کیمپ اور سول اسپتال مٹھی کا دورہ کریں گے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔وزیراعظم کو حکام کی جانب سے تھر کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی ۔