پاکستان
10 مارچ ، 2014

مسلم امہ کے درمیان یکجہتی ممکن ہے،فرید پراچہ

لاہور…جماعت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری فریداحمد پراچہ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تمام مسائل حل کرنے کے لئے حکومت مخلص ہے ایران کے دورہ سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ ایران کا دورہ بہت اچھا اور مفید رہا، وہاں جا کر معلوم ہوا کہ مسلم امہ کے درمیان یکجہتی ممکن ہے ،پاکستان اسلامی امہ کی یک جہتی کے لیے کلیدی کرداراداکرسکتاہے۔ فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی عالمی تحریکوں سے رابطوں میں ہیں۔

مزید خبریں :