کھیل
04 اپریل ، 2012

پی پی ایل کا انعقاد، پی سی بی کی4 کمپنیز کو پریزینٹیشن کی دعوت

پی پی ایل کا انعقاد، پی سی بی کی4 کمپنیز کو پریزینٹیشن کی دعوت

لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے رواں سال پاکستان پریمیئر لیگ کے انعقاد بہت نزدیک ہے ،پی سی بی نے چار سے پانچ کمپینز کو آئندہ ہفتے پریزینٹیشن دینے کے لیے بلایاہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ چار سے پانچ ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پریمیئر لیگ پر بات کی ہے۔ پی سی بی نے آئندہ ہفتے ان تمام کمپنیوں کو پریزنٹیشن دینے کیلئے بلایا ہے جس میں پی پی ایل کی مالی لاگت اور اس کے اسٹرکچر پر بات کی جائے گی۔ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ پی پی ایل رواں سال ستمبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعدکسی وقت ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے کہ پی سی بی پریمیئر لیگ کے انعقاد میں کافی سنجیدہ ہے اور اس میں زیادہ سے زیادہ پیسہ لگانے کیلئے کوشاں ہے تاکہ ڈومیسٹک پلیئرز کا معیار بھی بہترہوسکے ۔

مزید خبریں :