انٹرٹینمنٹ
10 مارچ ، 2014

بڑے پردے پر دیکھیں سونم کپور کی ”بے وقوفیاں“

بڑے پردے پر دیکھیں سونم کپور کی ”بے وقوفیاں“

کراچی…بڑے پردے پر دیکھیں سونم کپور کی ”بے وقوفیاں“۔ نئی فلم جمعہ سے جیوفلمز کے بینر تلے آپ کے قریبی سینماگھر میں۔ بالی وڈ کی رومینٹک کامیڈ ی ”بے وقوفیاں“ کے نئے پروموز جاری کر دئے گئے۔ 14مارچ سے نمائش کیلئے تیار ہے۔ فلم ملک بھر میں جیو فلمز کے تحت ریلیز کی جائے گی۔ یسش راج بینر کے اس فلمی رومینس میں سونم کپور اور آیوشمان کھرانہ نبھا رہے ہیں لیڈ کردار جبکہ فلم میں رشی کپور نظر آرہے ہیں سونم کپور کے والد کے روپ میں جو دونوں کی شادی پر رضامند نہیں۔ عشق زادے سے شہرت حاصل کرنے والے فیصل حبیب کی تحریر کردہ پیار محبت کی اس کہانی میں آڑے آتے ہیں لڑکے کے مالی حالات۔ پیار، محبت، دوستی پر مبنی اس ہلکی پھلکی کامیڈی کو نوپور استھانا نے ڈائیریکٹ کیا ہے۔ 14مارچ کو نمائش کیلئے تیار، فلم ”بے وقوفیاں“ ملک بھر میں جیو فلمز کے تحت ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :