پاکستان
11 مارچ ، 2014

اسلام آباد، راولپنڈی میں بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب

اسلام آباد، راولپنڈی میں بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب

اسلام آباد…اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔جڑوں شہروں میں گزشتہ شام سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث راولپنڈی کے نشینی علاقے زیر آب آگئے ہیں، جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، بارشوں کے باعث متعدد پروازیں منسوخ ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی میں بارشوں کاسلسلہ آج بھی جاری رہے گا، جبکہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ چکوال، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان اور ژوب ڈویژن میں بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، مالم جبہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برف باری ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :